Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی

کولمبو میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے اہم گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جہاں بھارتی بیٹرز نے 247 رنز کا مضبوط مجموعہ ترتیب دیا۔

بھارتی اننگز 50ویں اوور کی آخری گیند پر مکمل ہوئی، یہ پہلا موقع ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں بھارتی ویمن ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی۔

بھارت کی جانب سے ہرلین دیول 46، رچا گوش 35، جمائما روڈریگز 32 اور پرتیکا راول 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی بولنگ میں ڈیانا بیگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹنگ لائن شدید دباؤ میں نظر آئی اور پوری ٹیم 43ویں اوور میں 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اوپنر سدرہ امین نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت دکھائی، نتالیہ پرویز 33 اور سدرہ نواز 14 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹرز رہیں۔

تاہم باقی بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں، جس کے باعث ٹیم ہدف سے کافی پیچھے رہ گئی۔

بھارت کی بولنگ میں کرانتی گوڈ اور دیپتی شرما نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سنہے رانا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

میچ کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان کھیل کے بعد ہینڈ شیک کی روایت ایک بار پھر نظرانداز کی گئی، بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

ٹاس کے موقع پر بھی دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے صرف پریزنٹر سے گفتگو کی، لیکن ایک دوسرے سے رسمی مصافحہ نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر