Advertisement
Advertisement
Advertisement

خصوصی پروازوں کے کرائے میں کمی؟

Now Reading:

خصوصی پروازوں کے کرائے میں کمی؟
خصوصی پروازوں

لاک ڈاون کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی خصوصی پروازوں میں اضافی کرائے  کا معاملے پر پی آئی اے  کے سی ای او ائرمارشل ارشد ملک نے نوٹس لے لیا اور فوری کرائے کم کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کرائے کم کرنے کا فیصلہ اہم اجلاس کے دوران کیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سربراہ ائیر مارشل  ارشد ملک نے شعبہ سیلز کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل اخراجات کے علاوہ کوئی اضافی منافع مسافروں سے وصول نہ کیا جائے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سربراہ ائیر مارشل  ارشد ملک نے اضافی منافع وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کیخلاف جرمانے کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

یاد رہے کورونا  وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے ملک واپس نہیں آئے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے سعودی عرب میں  پھنسے 400 عمرہ زائرین کو بھی 2پروازوں  کے ذریعے لایا جائے گا۔

تھائی لینڈ اور جاپان میں پھنسے 270 افراد کو خصوصی پرواز لیکر اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

دوسری جانب پاکستانی قونصل خانہ پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے تا کہ پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے اُن کے ملک پہنچایا جا سکے۔

دبئی میں قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی کے مطابق اتوار تک پاکستان جانے کے خواہشمندوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ چکی ہے، اب تک 20 ہزار لوگ آئن لائن رجسٹریشن کرواچکےہیں۔

واضح رہے قونصل نے ٹوئیٹر پر لنک پوسٹ کیا اور کہا کہ جس کو پاکستان واپس جانا ہے وہ پرفارمہ میں اپنے کوائف لکھ کر جمع کروا دیں تا کہ اُنہیں اُن کی ملک بھیجنے کی تیاری کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر