
جلالپورپیروالا کے نواحی علاقوں خانبیلہ اور بیٹ کیچ میں سیلابی پانی نے مزید دو زندگیاں چھین لیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صادق نامی شخص راشن لینے کے لیے پانی سے گزرا لیکن گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح بیٹ کیچ میں چھ سالہ عمیر گھر جاتے ہوئے پانی میں بہہ گیا اور جان کی بازی ہار گیا۔
مقامی لوگوں نے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردیں، جبکہ علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement