Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

کوالالمپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے سرکاری دورہ ملائیشیا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کی اور کہا کہ ملائیشیا پاکستان کا دوسرا گھر ہے، اس ملک کی ترقی میں وزیراعظم انور ابراہیم کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک بڑی تعداد میں طلبہ ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔

شہباز شریف نے پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس شعبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Advertisement

 انہوں نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی کتاب ’’اسکرپٹ‘‘ کے اردو ترجمے کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور کتاب کو اعلیٰ علمی کاوش قرار دیا۔

ہمیں تمام شعبوں میں تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے، ملائیشین وزیراعظم

دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات 1957 سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ملائیشین وزیراعظم نے بتایا کہ ملاقات میں خطے کی صورتحال، دہشت گردی پر قابو پانے، پاک-بھارت امن اور غزہ کے عوام پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی مشکلات ختم ہوں، اور اس مقصد کے لیے مل کر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم انور ابراہیم نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور خطے میں امن قائم کرنے کی موجودہ کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement

آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے عوام اور قیادت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر