26 سالہ اماراتی ماڈل اور فیشن اسٹوڈنٹ مریم محمد پہلی بار متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرتے ہوئے مس یونیورس 2025 میں حصہ لیں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عالمی مقابلہ اس سال نومبر میں تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے 130 حسینائیں حصہ لیں گی۔
26 سالہ مریم محمد کی شمولیت اس لحاظ سے تاریخی قرار دی جا رہی ہے کہ پہلی مرتبہ کوئی اماراتی خاتون اس عالمی ایونٹ کا حصہ بن رہی ہیں۔

مریم محمد نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی پر فخر محسوس کر رہی ہیں اور یہ موقع اماراتی خواتین کی صلاحیت، ثقافت اور اعتماد کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک منفرد ذریعہ ہوگا۔
واضح رہے کہ مس یونیورس دنیا کا ایک معروف مقابلہ حسن ہے، جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، قیادت کو فروغ دینا اور مختلف ثقافتوں کو قریب لانا ہے۔
تاہم، مریم محمد کی شمولیت کو متحدہ عرب امارات کے لیے ایک نیا تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
















