Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

Now Reading:

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ اور کوہستان سمیت بالائی علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، چارسدہ اور پشاور کے میدانی علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے۔

مزید برآں، نوشہرہ، مردان، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے موسم نہ صرف خوشگوار ہوا بلکہ کئی علاقوں میں خشک سالی کے خطرات بھی وقتی طور پر ٹل گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چراٹ میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پاڑا چنار میں 34 ملی میٹر، دیر میں 23، پشاور شہر میں 16، اور پشاور ایئرپورٹ کے اطراف 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

موسم کی یہ تبدیلی شہریوں کے لیے خوش آئند ثابت ہوئی ہے، جو گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی اور حبس کا سامنا کر رہے تھے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جس سے درجہ حرارت مزید کم ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر