Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مداحوں کا انتظار ختم؛ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستانی سنیما کے مداحوں کے لیے انتظار ختم ہو گیا۔ سپر اسٹارز ماہرہ خان اور فواد خان کی طویل عرصے سے منتظر فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلم 28 نومبر 2025 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، یہ وہ موقع ہے جس کا شائقین کئی سالوں سے شدت سے انتظار کر رہے تھے، کیونکہ ماہرہ اور فواد خان کی جوڑی کو پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی سب سے پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

فلم ’نیلوفر‘ میں ماہرہ خان ایک یادگار اور جذباتی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ فواد خان اس بار پروفیسر کے روپ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

 دلچسپ بات یہ ہے کہ فواد خان اس فلم کے مرکزی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر کے طور پر بھی شامل ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں شوبز کے کئی نامور فنکار شامل ہیں جن میں مدیحہ امام، بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، سمیعہ ممتاز، نوید شہزاد، فیصل قریشی اور گوہر رشید شامل ہیں۔

’نیلوفر‘ کی بین الاقوامی ریلیز سے پاکستانی سنیما کی عالمی سطح پر پہچان اور مقبولیت میں اضافہ متوقع ہے۔

فلمی ناقدین کے مطابق یہ فلم ماہرہ اور فواد کے مداحوں کے لیے ایک یادگار تحفہ ثابت ہوگی۔