Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار

Now Reading:

مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار

قاہرہ: مصر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہو گیا ہے، تاہم تبادلۂ قیدیوں اور جنگ بندی کے بنیادی نکات پر اختلاف برقرار ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے مذاکرات میں 6 اہم رہنماؤں کی رہائی کو اپنے مطالبات میں شامل رکھا، جبکہ اسرائیل کی جانب سے ان رہائیوں کی منظوری سے انکار برقرار ہے۔

حماس کی جانب سے قیدیوں کی فہرست میں مروان البرغوثی کا نام شامل بتایا جاتا ہے جو فتح تحریک کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں مستقبل کا ممکنہ سیاسی قائد مانا جاتا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ فہرست میں عبداللہ البرغوثی، ابراہیم حامد، حسن سلامہ، عباس السید اور احمد سعدات کے نام بھی شامل ہیں۔

مذاکرات کے دوران فریقین نے قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ممکنہ انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ممکنہ معاہدے کے تحت تقریباً 250 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیے جانے کی توقع ہے، جس کے بدلے میں 25 اسرائیلی لاشیں اور 22 زندہ یرغمالی واپس کیے جانے کا بندوبست متوقع ہے، تاہم اس پر حتمی اتفاق نہیں ہو سکا۔

دونوں فریقین کے درمیان بنیادی اختلاف خاص طور پر اُن رہنماؤں کی رہائی کے معاملے پر ہے جنہیں اسرائیل اپنی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے، اس لیے مذاکرات میں پیش رفت محدود رہی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ثالثی کوششیں جاری رہیں گی مگر کسی فائنل معاہدے کے لیے دونوں جانب سے مزید سیاسی رضامندی درکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا انخلا، غزہ میں شہریوں کا والہانہ جشن ، اللہ اکبر کی صدائیں
ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی؛ نوبیل انعام ماریہ کورینہ کے نام
فلپائن میں 7.4 شدت کا ہولناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
کیا ٹرمپ امن کے نوبیل انعام جیت پائیں گے؟ اعلان آج متوقع
غزہ کیلئے خصوصی مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کافیصلہ
اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر