Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک

Now Reading:

بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک

بھارت میں قدرتی آفت نے ایک اور قیمتی انسانی سانحے کو جنم دے دیا۔ ریاست ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک مسافر بس مٹی اور چٹانوں کے تودے تلے دب گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 15 افراد کی جانیں چلی گئیں جبکہ متعدد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بس مروٹن سے گھومروئن جا رہی تھی اور اس میں 30 سے 35 کے قریب مسافر سوار تھے۔ حادثہ رات گئے پیش آیا جب اچانک پہاڑوں سے چٹانیں اور مٹی نیچے آ گریں اور بس مکمل طور پر لپیٹ میں آ گئی۔

ریسکیو اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اب تک 15 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

تاہم خراب موسم، بارش اور دشوار گزار پہاڑی راستے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

Advertisement

ریاستی وزیراعلیٰ نے ریسکیو اداروں کو فوری طور پر کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر