
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سعودی بھائی بہنوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے محبت دکھائی۔
انہوں نے کہاکہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ گزشتہ 40 سال سے سیاست میں ہوں،پہلی بار 60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گیا تھاْ
وزیراعظم ہاؤس میں سعودی عرب کے وفد کے اعزازمیں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ظہرانہ دیاگیاتھا۔
اس موقع پرشہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب مشترکہ بزنس کونسل اجلاس کے لیے آئے ہیں،
ان کا کہناتھاکہ آنے سے قبل سعودی عرب کے تمام اہم وزرا سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی وزرا کو پاکستان میں ممکنہ اسٹریٹجک منصوبوں سے آگاہ کیا۔
شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہاکہ سعودی وزراء نےاسٹریٹجک منصوبوں کی مکمل حمایت کی۔ ان کا کہناتھاکہ سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
شہزادہ منصور کا مزید کہناتھاکہ وزیراعظم پاکستان نے جن شعبوں پر زور دیا ہم بھی انہی پر توجہ دے رہے ہیں۔
Chairman of the Shura Council of KSA, H.E Dr. Abdullah bin Mohammed bin Ibrahim Al-Sheikh along with a high level delegation calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif. pic.twitter.com/Tuebr90Z9t
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 8, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News