Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم

Now Reading:

غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے معاہدے کا اعلان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بات چیت اور مذاکرات کے پورے عمل میں صدر ٹرمپ کی قیادت عالمی امن کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے، قطر، مصر اور ترکی کی پرعزم اور دانشمند قیادت کو بھی معاہدے کے لیے ان کی انتھک کوششیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، جنہوں نے بے مثال مصائب کا سامنا کیا، فلسطینیوں کے ساتھ اس سلوک کو کبھی نہیں دہرایا جانا چاہیے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: غزہ امن معاہدے پر اتفاق رائے کسی بھی وقت ممکن ، ترک وزیر خارجہ پُر امید

انکا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزی پر بھی شدید تشویش ہے، دنیا کو قابضین اور غیر قانونی آباد کاروں کا محاسبہ کرنا چاہیے، ایسے مزید اقدامات کو روکنا چاہیے جو صدر ٹرمپ کی کشیدگی کو کم کرنے اور دیرپا امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے کی گئی زبردست کوششوں کو نقصان پہنچائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داروں، دوستوں اور برادر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، تاکہ فلسطینی عوام کے لیے امن، سلامتی اور وقار ان کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق قائم ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر