Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع

Now Reading:

خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع
خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع

پشاور: علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد خیبر پختونخوا میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

اب نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کے 145 ارکان اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے 93 جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس 52 ارکان ہیں۔ اپوزیشن اتحاد میں ن لیگ کے 17، پیپلز پارٹی کے 10، جمعیت علمائے اسلام کے 18، عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی کے 3 ناراض ارکان شامل ہیں۔

وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے۔ اگر اپوزیشن جماعتیں مشترکہ امیدوار لاتی ہیں تو انہیں کامیابی کے لیے مزید 21 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے، اس لیے آئندہ دنوں میں ان کی سیاسی حکمتِ عملی اور ممکنہ اتحاد نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

Advertisement

صوبے کی بدلتی سیاسی صورتحال نے تمام نظریں اب خیبر پختونخوا اسمبلی کے اہم فیصلے پر مرکوز کر دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر