Advertisement
Advertisement
Advertisement

حالیہ پاک افغان کشیدگی؛ عالمی رہنماؤں کی جانب سے تشویش کا اظہار

Now Reading:

حالیہ پاک افغان کشیدگی؛ عالمی رہنماؤں کی جانب سے تشویش کا اظہار
حالیہ پاک افغان کشیدگی؛ عالمی رہنماؤں کی جانب سے تشویش کا اظہار

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب گزشتہ شب بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، تاہم پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اس حالیہ پاک افغان کشیدگی  پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تازہ جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو تحمل مزاجی سے کام لینے پر زور دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں پر گہری تشویش ہے۔

 سعودی عرب پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کی عوام کے لیے امن،سلامتی اور استحکام کا خواہشمند ہے، دونوں فریقین تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

Advertisement

ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے بھی پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے، کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری مذاکرات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر کشیدگی؛ پاکستان کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ، 19 پر قبضہ

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرانے میں مدد کے لیے تیار ہے۔

قطر

Advertisement

قطری وزارت خارجہ نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری سے مسائل حل کریں، خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔

قطری وزرات خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے امن و خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے کے امن پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر