
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر طالبان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا اور افغان درانی کیمپ- 2 مکمل تباہ کر دیا۔
طالبان کے درانی کیمپ-2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ درانی کیمپ-2 پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا، تاہم پاکستان نے طالبان فورسز کے غزنالی ہیڈ کوارٹر نوشکی سیکٹر کونشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان پوسٹ پر طالبان اہلکار کا پاک فوج کے سامنے سرنڈر؛ ویڈیو منظرعام پر آگئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News