
اسلام آباد: وفاقی حکومت میں شامل دو بڑی اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ سیز فائر معاہدے کے باوجود کشیدگی ختم نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق، پیپلزپارٹی نے ن لیگ پر معاہدے کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا پر منفی مہم جاری رکھنے کا الزام عائد کیا ہے، جس پر پارٹی کے اندر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تاحال سندھ حکومت کے خلاف سرگرم ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو ن لیگ کی اس مہم سے آگاہ کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر ن لیگ کی قیادت سے باضابطہ رابطہ کیا جائے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق، ن لیگ کی یہ مہم سندھ حکومت کو “نالائق” اور “تباہ حال” ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے خلاف منفی بیانیہ بنانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی یہ حکمتِ عملی سیز فائر معاہدے کی روح کے منافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
یاد رہے کہ چند روز قبل صدرِ مملکت اور ن لیگ کے ایک اہم وفد کی مداخلت پر دونوں جماعتوں کے درمیان بیانات کی جنگ پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد پیپلزپارٹی نے قیادت کی ہدایت پر ہر قسم کی بیان بازی روک دی تھی۔ تاہم ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ ن لیگ کے بعض رہنما اب بھی پیپلزپارٹی کے بارے میں سخت بیانات دے رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق، پارٹی قیادت نے اس تمام صورتِ حال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آئندہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سی ای سی اجلاس میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے معاملے کو زیر غور لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News