Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم

Now Reading:

ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے موقع پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو منفرد قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پیغام دیتے ہوئےکہا کہ ہم امن کے لیے صدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی  تعریف کا اظہار کرتے رہیں گے، ہمارا شکریہ اس بات کی بنا پر ہے کہ وہ غزہ میں ظلم کو روکیں گے، اور اس وعدے کو پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب جب میں شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہا ہوں، میں ممکنہ طور پر اس بڑی تبدیلی کی نوعیت کے بارے میں اپنے کچھ تاثرات بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے بہت گہرا تعلق رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

 وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کو فوری طور پر روکنا تھا، دیگر برادر اقوام کے ساتھ مل کر اس ترجیح کو تسلسل کے ساتھ بیان کیا گیا اور تقویت دی گئی۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی کو پاکستان کے لیے “بنیادی اہمیت” کا حامل قرار دیا اور کہا کہ، انشاءاللہ، 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی ایک مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر