Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی

اسلام آباد: نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی ند میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی جب کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

متعلقہ خبریں