
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ ۔ بھارت کی طرح طالبان رجیم نے بھی افواج پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔
پاکستان نے افغان طالبان کی عارضی جنگ بندی کی درخواست منظور کرلی۔
وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی درخواست پر48گھنٹوں کےلیے سیزفائر کافیصلہ کیاگیا ۔ باہمی رضامندی سے شام 6 بجے سے سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق سیز فائر کے دوران فریق تعمیری بات چیت سے مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا آغاز ہوگیا
عارضی جنگ بندی 17 اکتوبر کی شام 6 بجے تک برقرار رہے گی۔ وزارت خارجہ کے مطابق یچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت راستہ تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش ہوگی۔
قندھاراور کابل میں افغان طالبان اورخوارجین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی ذرائع
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطاب پاکستان نے صوبہ قندھار اور کابل میں Precision Strikes خالصتاً افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں پر کیں۔
پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈکوارٹرنمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔
یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کئے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایاہے کہ کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا- پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News