Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ

Now Reading:

حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، ورنہ ہم کارروائی کریں گے، صدر ٹرمپ کا یوٹرن

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر حماس بین الاقوامی معاہدے اور جنگ بندی پر عمل نہیں کرتی تو اسرائیل کو دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنا ہوگا اور غیرمسلح ہونا ہوگا، بصورت دیگر امریکا خود کارروائی کرے گا۔

انھوں نے خبردار کیا کہ معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل دوبارہ جنگ اس وقت شروع کرے گا، جب وہ اسرائیل کو جنگ شروع کرنے کا کہیں گے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں اور 6 تنازعات کو ٹیرف کے ذریعے ختم کیا۔

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا ایک بار پھر کریڈٹ لیتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں کہا کہ “آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائیں”، جبکہ بھارتی وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ وہ روسی تیل نہیں خریدیں گے۔

Advertisement

ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر کو جارحیت بند کرنے کا مشورہ دیا ہے اور امریکا یوکرین جنگ ختم کرانے کی کوشش کرے گا۔

ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے اور دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے بھی حماس کی حمایت سے ہاتھ اٹھالیا ہے۔

 صدر ٹرمپ نے امریکا کی اندرونی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن “سمر ہیٹ” (Operation Summer Heat) میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام میں پیش رفت ہوئی ہے، اور وفاقی کارروائیوں کو مزید شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

ٹرمپ نے واشنگٹن اور دیگر امریکی شہروں میں بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض شہروں کی حالیہ جرائم کی صورتحال دنیا کے جنگ زدہ علاقوں کے برابر یا اس سے بدتر ہے، اور جب عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا تو ہم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قدم اٹھائے۔

ان بیانات کے دوران انہوں نے شکاگو میں گذشتہ ہفتے ہونے والے کئی قتلوں کا حوالہ بھی دیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بائیڈن دور میں محکمہ انصاف نے ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں، جبکہ اسپیکر نینسی پلوسی ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ کو عمر قید دلوانا چاہتی تھیں۔

Advertisement

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ٹیرف کے خلاف مقدمے میں امریکی سپریم کورٹ میں جیتیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر