Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم

Now Reading:

شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کے درمیان تقریباً نو ماہ تک جاری رہنے والا رومانوی تعلق اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

63 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ آنا دے آرمس نے اپنے تعلقات کی کبھی باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم رواں سال کے آغاز میں دونوں کو سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کی قریبی دوستی خبروں کی زینت بنی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان حالیہ ہفتوں میں فاصلے بڑھ گئے ہیں اور اب انہوں نے ڈیٹنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹام اور آنا نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا لیکن اب انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، تاہم دونوں دوستانہ تعلق برقرار رکھیں گے، تاہم یہ جوڑا اکثر آنا دے آرمس کے ورمونٹ میں واقع 7 ملین ڈالر کے گھر پر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔

Advertisement

 دلچسپ بات یہ ہے کہ آنا دے آرمس کو ٹام کروز کی آنے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے، جہاں دونوں پیشہ ورانہ طور پر ایک ساتھ کام کریں گے، اگرچہ ذاتی طور پر انہوں نے الگ راستے اختیار کر لیے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل تین شادیاں کرچکے ہیں، جن میں میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر