Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک

Now Reading:

آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک

 بھارت کے شمال مشرقی ریاست آسام میں بھارتی گرفت ہر گرزتے دن کے ساتھ کمزور ہوتی جا رہی ہے، اور ایک سال میں باغیوں کے پے درپے حملوں میں 35 بھارتی فوجی ہلاک اور60 سے زائد   زخمی ہوگئے ہیں، 2026 کے انتخابات سے قبل یہ ساری صورتحال بی جے پی حکومت کے لیے  ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج بن گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس)کے مطابق 16 اکتوبر 2025 کو ناگا عسکریت پسندوں نے آسام رائفلز کی کمپنی آپریٹنگ بیس پر چانگلانگ (اروناچل پردیش) میں حملہ کیا، جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

  اس سے قبل ، 19 ستمبر 2025 کو بشنوپور (منی پور) میں پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے آسام رائفلز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں 5 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

تاہم جولائی 2025 میں آسام پولیس نے 22 افراد کو علیحدگی پسندوں گروپس  الفا (ULFA-I) اور این ایس سی این۔کے وائی اے (NSCN-KYA) سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیا۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ بگڑتے حالات پر قابو پانے میں ناکامی پر ریاستی حکومت نے اکتوبر 2025 سے افسپا (AFSPA) کی مدت کو تنسیو کیا، چارائی دیو، اور سیواساگر اضلاع میں مزید چھ ماہ کے لیے بڑھا دیا، جبکہ دوسری جانب باغی گروپس  این ایس سی این۔کے وائی اے    اروناچل پردیش، ناگالینڈ اور آسام کے سرحدی علاقوں میں مسلح کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کا ریاست آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور

 اکتوبر 2024 تا اکتوبر 2025 کے دوران 10 سے زائد بڑے تصادم ہوئے جن میں 35 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

کشمیر میڈیا سروسکے مطابق  بھارتی فوجی آپریشنز  کے باوجود این ایس سی این۔کے وائی اے اپنی آپریشنل صلاحیت اور حملہ آور قوت برقرار رکھے ہوئے ہے، جو بھارت کے شمال مشرقی سیکیورٹی ڈھانچے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

 علیحدگی پسند دھڑے  ”گریٹر ناگالِینڈ“، نے علیحدہ پرچم اور آئینی خودمختاری کے مطالبات پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ آسام انتخابات مارچ، اپریل 2026 میں متوقع ہیں، جبکہ عوام میں بی روزگاری، نسلی کشیدگی اور سرحدی عدم تحفظ پر شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ عسکریت پسندی کی تازہ لہر بی جے پی کے بنیادی انتخابی بیانیے،  یعنی امن، استحکام اور ترقی کو براہِ راست چیلنج کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر