پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف حرا مانی کی ہمشکل ڈاکٹر اقدس طارق نے مستقبل میں اداکاری کے منصوبوں کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔
چند ماہ قبل پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس طارق، جو انسٹاگرام پر والدین کی تربیت اور ذہنی صحت کے موضوعات پر مثبت مشورے شیئر کرتی ہیں، اس وقت سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔
ان کی شکل و شباہت حیران کن طور پر اداکارہ حرا مانی سے مشابہ ہے، صرف چہرہ ہی نہیں بلکہ ان کی آواز اور اندازِ گفتگو بھی حرا مانی سے خاصی مماثلت رکھتے ہیں، جس پر صارفین نے حیرت کا اظہار کیا۔
حال ہی میں ڈاکٹر اقدس طارق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے جوائنٹ فیملی سسٹم کے مسائل پر گفتگو کی۔
دورانِ گفتگو میزبان نے ان سے حرا مانی سے مشابہت اور مستقبل میں اداکاری کے امکانات کے بارے میں سوال کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اقدس طارق نے کہا کہ مجھے خود بھی حیرت ہوتی ہے کہ لوگ مجھے حرا مانی جیسا سمجھتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر آنے سے پہلے نہ میں نے اس بارے میں سوچا تھا اور نہ ہی کسی نے ایسا کہا تھا۔
اداکاری سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ میرا اداکاری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، حرا مانی بہت اچھا کام کر رہی ہیں اور میرا ان کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
