
کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کےلیے بند کردیا گیاہے۔
موٹروے پولیس حکام کے مطابق ایف ڈبلیو او کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے گارڈن سے ماڑی پور جانے والا ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کےلیےعارضی طور پر بند کردیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ اور حسن اسکوائر سے ماڑی پور جانےوالی گاڑیوں کو گارڈن انٹرچینج سے شہر کی جانب موڑاجارہاہے۔
موٹروے پولیس حکام نے شہریوں سے گزارش ہے کہ دورانِ سفر کسی بھی پریشانی سےبچنے کےلیے متبادل راستے اختیار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News