
سیز فائر کی بدترین خلاف ورزی ، امن معاہدہ خطرے میں، اسرائیل نے غزہ جانے والی ہر قسم کی انسانی امداد تاحکمِ ثانی روک دی ۔ اتوار کے روز غزہ پر فضائی و زمینی حملوں میں شہدا کی تعداد 33 ہوگئی ۔
اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملے کیے۔ جس میں 2 فسلطینی شہید ہوئے۔ وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
غزہ کے جنوبی علاقوں رفح اور خان یونس میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے اباسن کے علاقے میں شدید فائرنگ کی۔
Israel bombs central Gaza again. pic.twitter.com/EbWuh6Y6e7
Advertisement— Clash Report (@clashreport) October 19, 2025
دوپہر کے وقت رفح پر فضائی حملے جاری رہے۔ غزہ کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ شمالی علاقے جبالیا میں اسرائیلی فضائی حملے میں2 فلسطینی شہید ہوچکے۔
Israel killed 33 people in Gaza today.
Source: Gaza Civil Defense pic.twitter.com/O3gk5BnRSI
Advertisement— Clash Report (@clashreport) October 19, 2025
اسرائیلی فوج نے تاحال حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔ دوسری جانب حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کے وزارت صحت نے بتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔
According to Saudi outlet Al-Hadath, an Israeli airstrike on a café in Deir al-Balah killed Yahya al-Mabhuh, the Hamas Nukhba commander for the North Gaza Brigade. Local reports from Gaza indicate six fatalities in the attack. pic.twitter.com/JXH1SQneXW
Advertisement— Open Source Intel (@Osint613) October 19, 2025
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت نے فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ غزہ میں کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو تاحکمِ ثانی داخل نہ ہونے دیا جائے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News