Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل

Now Reading:

دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل

لاہور: دیوالی کے تہوار کے موقع پر بھی لاہور کی فضاء آلودہ رہے گی، پنجاب حکومت شہریوں سے ماسک پہننے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کردی۔

لاہور میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہونے کے بعد سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں، بچے، بزرگ اور سانس کے مریض غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسموگ پر قابو پانے میں ہر شہری کا کردار کامیابی کی کنجی ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے اسموگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اینٹی اسموگ گنز تیار کر لی ہیں، جن سے ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر آلودہ علاقوں میں رات سے آپریشن شروع ہوگا۔

پنجاب اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق آج لاہور کا ‘اے کیو آئی’ 210 سے 230 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ امرتسر، لدھیانہ اور ہریانہ سے آنے والی ہوائیں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان میں آلودگی پھیلائیں گی۔

Advertisement

واسا، ایل ڈی اے اور ضلعی اداروں کو کوڑا جلانے، فصلوں کی باقیات تلف کرنے اور تعمیراتی مقامات پر ڈھانپنے کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں فضائی آلودگی شدید رہے گی جبکہ دوپہر 1 سے 5 بجے کے دوران معمولی بہتری متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر