Advertisement
Advertisement
Advertisement

سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور

Now Reading:

سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران وکیل علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس نے غیرضروری اعتراضات عائد کیے ہیں، جن میں یہ نکتہ شامل ہے کہ ملاقات سے متعلق ایک عدالتی فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ اعتراض درست نہیں کیونکہ کابینہ ابھی تشکیل نہیں پائی، اس لیے وزیراعلیٰ انفرادی حیثیت میں درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات ختم کر دیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر