Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل نے دو سالہ جنگ میں نابلس کے کتنے علاقے پر قبضہ کیا؟ ہوشربا انکشاف

Now Reading:

اسرائیل نے دو سالہ جنگ میں نابلس کے کتنے علاقے پر قبضہ کیا؟ ہوشربا انکشاف

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی ضلع نابلس میں 70,000 مربع میٹر فلسطینی اراضی پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ بات فلسطینی نوآبادیات و دیوار مزاحمتی کمیشن کی تازہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

کمیشن کے مطابق اسرائیلی حکام نے یہ اراضی نابلس کی کئی دیہاتوں میں فوجی و سیکیورٹی مقاصد کے تحت ضبط کی ہے۔

 قبضے کا یہ حکم اس وقت نافذ کیا گیا جب اعتراض داخل کرانے کی مدت جو صرف ایک ہفتہ ہوتی ہے ختم ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ قبضہ ایلی نامی اسرائیلی آبادکاری کے اردگرد بفر زون یا حفاظتی علاقہ قائم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد نوآبادیاتی توسیع کو مزید محفوظ بنانا ہے۔

سال 2025 کے آغاز سے اب تک اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 53 فوجی ضبطی کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement

فلسطینی کمیشن کا کہنا ہے کہ 1967 سے اب تک اسرائیل نے مغربی کنارے میں کم از کم 710 نوآبادیات اور فوجی چوکیوں کی تعمیر کی ہے یعنی ہر 8 مربع کلومیٹر پر ایک نوآبادی۔

اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اسرائیلی نوآبادیات کو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی قرار دیتی ہے اور بارہا خبردار کر چکی ہے کہ ان نوآبادیات کی توسیع دو ریاستی حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

گزشتہ جولائی میں عالمی عدالت انصاف نے ایک مشاورتی رائے میں اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم سے تمام نوآبادیات کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر