
عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے سے کورونا کے مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سینئر اہلکارنے کہا ہے کہ یہ لاپرواہی کا وقت نہیں ہے ، ہمیں خود کو آگے ایک نئی طرز زندگی کے لیے تیار کرنا ہوگا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جانب سے اس خدشے کا اظہار ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔
امریکہ میں کاروباری صنعت کو بڑے پیمانے پر کھول دیا گیا ہے۔اٹلی، جرمنی اور اسپین جیسے ممالک ،جہاں ہلاکتوں کی تعداد 20
ہزار سے زائد ہے وہاں بھی لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News