Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسابقتی کمیشن کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Now Reading:

مسابقتی کمیشن کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
from now federal government will the owner of all Island in Pakistan

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں مسابقت کمیشن کی چیئرپرسن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس  کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں مسابقت کمیشن کی چیئرپرسن کوعہدےسےہٹانےکافیصلہ کیاہے جس  کی منظوری دے دی ہے اور ساتھ ہی مسابقتی کمیشن کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں تعمیراتی صنعت کیلئے اسلام آباد میں سیلزٹیکس کے خاتمے کی منظوری  بھی دی ہے۔

 فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ حکومت نے پاورسیکٹرسےمتعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں، اسد عمر

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی، وزیرِ اعظم عمران خان نے انکوائری رپورٹ پر کمیشن بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم  کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، کابینہ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔

 کابینہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائشگاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی بھی منظوری دی، وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین 6 ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے۔

کابینہ نے مسابقتی کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق سفارشات کی بھی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے اقلیتوں کے قومی کمیشن کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

اجلاس میں کابینہ کو کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر