
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں محتاط بیٹنگ جاری ہے، جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکو کرلیے ہیں۔
پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، تاہم پاکستانی ٹیم جلد ہی 333 کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے، جنوبی افریقی بیٹرز دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کرلیے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ایڈن مارکرم 32 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے جب کہ ریان ریکلٹن 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے، ان کا کیچ محمد رضوان نے تھاما۔
جنوبی افریقہ کو تیسرا نقصان ٹونی ڈی زورزی کی صورت میں بھگتنا پڑا، وہ 55 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ان کے بعد آصف آفریدی کی گیند پر ہی ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے سلمان آغا کو کیچ تھما بیٹھے۔
اس وقت ٹریسٹن اسٹبز 68 اور کیلے ویرینے 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
قبل ازیں، پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، تاہم پاکستانی ٹیم جلد ہی 333 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔
دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل بھی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
شاہین آفریدی، ساجد خان اور آصف آفریدی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور تینوں کو کیشوو مہاراج نے اپنا شکار بنایا جبکہ نعمان علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں سائمن ہارمر اور ایک وکٹ ربادا کے حصے میں آئی۔
پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ عبداللہ شفیق 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ پاکستان نے لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News