Advertisement
Advertisement
Advertisement

قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں، اسد عمر

Now Reading:

قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں، اسد عمر
قانون کے خلاف ورزی

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی بھی اور کسی قسم کی  معافی نہیں دی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کابینہ نے آئی پی پیز سے متعلق  رپورٹ جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے کیونکہ شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بجلی منصوبوں میں بےضابطگی کے تعین کے لیےا نکوائری کمیشن بنایا جا رہا ہے جبکہ کمیشن کے پاس فرانزک آڈٹ یا کسی بھی تحقیقات کرانے کا اختیار ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  رپورٹ میں جن منصوبوں کا ذکر ہے،ایک بھی ہمارے دور کا نہیں ہے۔

مسابقتی کمیشن کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Advertisement

دوسری جانب میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں مسابقت کمیشن کی چیئرپرسن کوعہدےسےہٹانےکافیصلہ کیاہے جس  کی منظوری دے دی ہے اور ساتھ ہی مسابقتی کمیشن کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں تعمیراتی صنعت کیلئے اسلام آباد میں سیلزٹیکس کے خاتمے کی منظوری  بھی دی ہے۔

 فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ حکومت نے پاورسیکٹرسےمتعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے پاور سیکٹر کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی، وزیرِ اعظم عمران خان نے انکوائری رپورٹ پر کمیشن بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم  کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، کابینہ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔

Advertisement

 کابینہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائشگاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی بھی منظوری دی، وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین 6 ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر