
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے عہدے پر تقرری جلد متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے عہدے کے لیے سابق کپتان مصباح الحق مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حال ہی میں اس عہدے کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، جس میں پہلی بار سابق ٹیسٹ یا ون ڈے کرکٹر ہونے کی شرط رکھی گئی تھی۔
یاد رہے کہ پاک بھارت تنازع کے دوران سابق ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ کو معطل کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی جلد نئے ڈائریکٹر کی تقرری کا اعلان کرے گا، جس کے لیے مصباح الحق کا نام حتمی مراحل میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News