Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید

Now Reading:

بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کو ریاض میں بلوچستان کے حوالے سے دیے جانے والے متنازعہ بیان پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سلمان خان اپنی بہترین اداکاری اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے بھارت اور پاکستان دونوں میں بے پناہ مقبول ہیں، وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

پاکستان میں اُن کی چند سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں بجرنگی بھائی جان، سلطان، باڈی گارڈ اور کک شامل ہے، جنہیں شائقین نے خوب سراہا۔

گزشتہ دنوں سلمان خان نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ میں شرکت کی، جو سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ہر سال منعقد ہونے والا ایک بڑا تفریحی ایونٹ ہے۔

اس ایونٹ میں دنیا بھر سے فلم، موسیقی اور گیمنگ انڈسٹری کے مقبول ترین  ستارے، پروڈیوسرز اور انفلوئنسرز شریک ہوئے۔

Advertisement

تقریب کے دوران سلمان خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کی مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں مقبولیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بالی ووڈ کی فلم چاہے وہ تمل، تیلگو یا ملیالم ہو جب یہاں ریلیز ہوتی ہے تو وہ فوری طور پر سپر ہٹ ہوجاتی ہے اور کمائی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پرمختلف ممالک کے بہت سے لوگ روزگار کی تلاش میں آتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی حمایت پر دباؤ، سلمان خان نے ٹوئٹ حذف کردیا

انہوں نے کہا کہ یہاں بلوچستان سے لوگ ہیں، یہاں افغانستان سے لوگ ہیں، یہاں پاکستان سے لوگ ہیں، سب یہاں کام کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے بلوچستان کو الگ سے اور پاکستان کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر ذکر کیا، جس پر سوشل میڈیاصارفین نے شدید برہمی کا ظہار کیا۔
توجہ طلب بات یہ ہے کہ اس گفتگو میں انہوں نے بھارت کا ذکر بھی نہیں کیا۔

Advertisement

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ سلمان خان نے بلوچستان کو جان بوجھ کر الگ ذکر کیا۔ کئی افراد نے کہا کہ وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ کچھ کا خیال تھا کہ انہیں بین الاقوامی اسٹیج پر ایسا بولنے پر مجبور کیا گیا۔

 بلوچستان کے لوگوں کو پاکستانیوں سے الگ ذکر کرنے کو پاکستانی صارفین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک صوبہ ہے جو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔

 ایک صارف نے لکھاکہ  شاید وہ صرف اپنی وفاداری بھارت کے لیے ثابت کرنے کے لیے ایسا بول رہا ہے۔ جیسے باقی مسلم اداکار، بھارت میں پرامن رہنے کے لیے اُنہیں خود کو مذہبی طور پر سیکولر اور سیاسی طور پر پاکستان مخالف دکھانا پڑتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر