Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا دیا، قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

Now Reading:

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا دیا، قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ڈی ایل ایس قانون کے تحت جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا دیا۔ قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

 کولمبو میں بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 312 رنز بنائے۔ پاکستان کو نظرثانی شدہ ہدف میں 20 اوورز میں 234 رنز درکار تھے

قومی ویمنز ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 83 رنز بنا سکی۔ فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

تیزمین برٹس بغیر کوئی رن بنائے فاطمہ ثنا کا شکار بنیں۔  لارا وولوارٹ 90 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئیں۔۔ سونی لیز نے 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

ماریزان کیپ 68 رنز ناٹ آؤٹ، نادین ڈی کلیرک 16 گیندوں پر 41 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

پاکستانی بیٹنگ میں  سدرہ نواز 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ جبکہ  ماریزان کیپ نے 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شکست کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ ویمنز نے 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ 40-40 اوورز تک محدود کیا گیاتھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری میچ شدید بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔

پاکستان ٹیم کا ایونٹ میں اب تک کا سفر کافی چیلنجنگ رہا۔ پانچ میچز کھیلنے کے بعد ٹیم کے پاس صرف 2 پوائنٹس ہیں،جن میں سے ایک پوائنٹ بارش کی وجہ سے ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر