
اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔
فی الحال اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے جس کے تحت بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کرلی تو صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News