Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Now Reading:

عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025 کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب پاناما سے تعلق رکھنے والی ماڈل اسامر سے ایسی غلطی ہوگئی جس نے اسے ہزاروں ناظرین کے سامنے شرمندہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائنل راؤنڈ کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا رہا تھا کہ اچانک اسامر یہ سمجھ بیٹھیں کہ ان کا نام پکارا گیا ہے، وہ خوشی سے جھومتی ہوئی اسٹیج کے سامنے پہنچ گئیں اور تالیوں میں داد وصول کرنے لگیں۔

تاہم، اعلان کرنے والے میزبان نے جب دوبارہ نام دہرایا تو انکشاف ہوا کہ منتخب ہونے والی امیدوار دراصل مس پیراگوئے کی ماڈل تھیں، یہ احساس ہوتے ہی اسامر شرمندگی کے عالم میں مسکراتے ہوئے اسٹیج کے پچھلے حصے میں واپس چلی گئیں۔

اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

کئی صارفین نے اسامر کے جذباتی ردِعمل پر ہمدردی ظاہر کی جبکہ بعض نے اسے مقابلے کی ’تاریخ کی سب سے یادگار غلطیوں میں سے ایک‘ قرار دیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر