
جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے اپنے پہلے میچ میں ہی 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر اپنی دھاک بٹھا دی۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے معمر ترین کرکٹر بن گئے، اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے چارلس میریٹ کے پاس تھا۔
انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ آصف آفریدی نے 83 سال کی عمر میں ڈیبیو کے موقع پر 5 وکٹیں حاصل کرکے میریٹ کا یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News