
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی (پی پی) نے خیبرپختونخوا کے ضمنی الیکشن کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی و ن لیگ میں ضمنی الیکشن پر معاملات جلد طے ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر صدر پیپلزپارٹی کے پی محمد علی شاہ کے ن لیگ اور جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیاسی پارٹیز نے کے پی ضمنی الیکشن کے بارے میں مطالبات سامنے رکھ دیے جبکہ پیپلزپارٹی نے چترال، ن لیگ کا ہری پور کی سیٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چترال کی نشست پی پی، ہری پور کی سیٹ ن لیگ کو ملنے کا امکان ہے، تاہم این اے 1 چترال، این اے18 ہری پور کی نشست پر پولنگ 23 نومبر کو ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News