Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستانیوں

حکومت پاکستان کی ہدایات پر بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں جاری کر دی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بیرونِ ممالک میں پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

پی آئی اے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور خاص طور پر وزیر ِ اعظم عمران خان صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور موجودہ تکلیف دہ صورتحال میں مشکلات کا شکار سمندر پار پاکستانیوں کی بھرپور امداد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اعلامیہ میں  بھی کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا عملہ موذی وائرس کے خطرے کے باوجود اس مشکل صورتحال میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔

 اعلامیہ پی آئی اے کے مطابق وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی کوششوں سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلانی ممکن ہو ئیں جبکہ پی آئی اے نے بیرونِ ممالک پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پاکستان نے4اپریل سے اپنی فلائٹس کا آغاز کیا۔

Advertisement

خصوصی پروازوں کے کرائے میں کمی؟

 اعلامیہ پی آئی اے میں کہا گیا کہ محدود پیمانے پر اسلام آباد کو ائیر ٹریفک کے لئے کھولا گیا اور پی آئی اے پر مسافروں کی تعداد کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

پی آئی اے اعلامیہ میں بھی کہا گیا ہے پی آئی اے کی پروازوں سے4سے11اپریل کے دوران 18سو مسافر پاکستان واپس آئے جبکہ14سے19اپریل تک مزید 6ائیر پورٹس ائیر ٹریفک کے لئے کھول دیے گئے۔

پی آئی اے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے  ائیر پورٹس بند ہونے سے مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور عملی طور پر ائیر ٹریفک کی بندش کے باعث انتظامی مشکلات درپیش ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر