غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کے امریکی مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان حماس حازم قاسم نے بیان میں کہا کہ غزہ امن معاہدے کے نفاذ کے لیے تنظیم پرعزم ہے اور اس حوالے سے مصر، قطر اور ترکیہ کی جانب سے واضح ضمانتیں موصول ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق امریکی حکام نے بھی ان ضمانتوں کی براہِ راست تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رفح بارڈر کی بندش اور امداد روکنے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں، تاہم حماس امید کرتی ہے کہ تمام فریق معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
