بنوں میں بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ تھانہ کینٹ کی حدود معصوم آباد ممند خیل روڈ پر 15 سے 20 کلو وزنی آئی ای ڈی برآمدکر لی گئی ۔
بی ڈی ایس ٹیم نے بم کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس اور بی ڈی ایس کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔
پولیس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت مستعد ہے، شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔
Advertisement
Advertisement
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
