Advertisement
Advertisement
Advertisement

بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا

Now Reading:

بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم بولنگ کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے، جب کہ بیٹنگ پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے تاکہ آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے۔

نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ٹیم کو ایک مؤثر آل راؤنڈر کی ضرورت ہے اور اس پہلو پر بھی غور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی پرفارمنس بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں، کیونکہ میرا مقصد یہی ہے کہ میری کارکردگی سے ٹیم کو جیت ملے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا اور انہیں جلد از جلد درست کرنا ضروری ہے، کوشش کرتے ہیں کہ غلطیاں نہ دہرائیں۔

ایشیا کپ کے حوالے سے کپتان نے بتایا کہ پچز 180 یا 190 رنز والی نہیں تھیں، اس لیے کھلاڑیوں کو وہاں مشکلات کا سامنا رہا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن اجتماعی عمل ہے تمام ارکان کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ تک موجودہ حکمت عملی کو برقرار رکھا جائے گا۔

سلمان علی آغا نے تسلیم کیا کہ میری پچھلی دو سیریز میں کارکردگی توقع کے مطابق نہیں تھی، مگر پوری کوشش رہتی ہے کہ میچ جتوانے والی اننگز کھیلوں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں ان کے اسکواڈ میں شامل ہونے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

کپتان نے واضح کیا کہ گراؤنڈ میں تمام فیصلے میں خود کرتا ہوں اور جہاں ضرورت محسوس ہو، وہاں بولنگ بھی کرتا ہوں۔

اختتامی اوورز کے حوالے سے انہوں نے اعتراف کیا کہ ہمیں ڈیتھ اوورز کی بولنگ مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیم مضبوط انداز میں مقابلہ کر سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر