اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے آغاز پر اتفاق کرلیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں پاک سعودی اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیا فریم ورک دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی مفادات پر مبنی ہے جس کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
فریم ورک کے تحت توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ جیسے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ فریم ورک باہمی برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پائیدار شراکت داری کے وژن کی توثیق کرتا ہے، جو دونوں ممالک کی قیادت اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔
دونوں رہنما پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کے منتظر ہیں تاکہ ان اقتصادی منصوبوں پر عملی پیش رفت کی جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
