Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Now Reading:

امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں، جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان کے عالمی سطح پر ذمہ دار اور تعمیری کردار اور دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا گیا۔ دونوں فریقین نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی۔

افغان سرزمین سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، تاکہ علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں نے ایک پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

آخر میں دونوں فریقین نے اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو متعدد شعبوں میں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر