Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے دنیا کو ایک ایسے دور میں پہنچا دیا ہے جہاں ہر دن کوئی نیا ٹرینڈ سامنے آتا ہے، کبھی فیشن، کبھی گانا تو کبھی سوشل میڈیا چیلنج۔ ابھی ایک ختم نہیں ہوتا کہ دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ تیزی ہماری زندگی کو اتنا تیز بنا چکی ہے کہ لوگ ذہنی تھکن، بےچینی اور عدم اطمینان کا شکار ہو رہے ہیں۔

ماضی میں کوئی گانا، اسٹائل یا خیال مہینوں یا برسوں تک مقبول رہتا تھا اور آج چند دنوں میں ہی وہ ’’پرانا‘‘ کہلانے لگتا ہے، نتیجہ یہ ہے کہ ہم ہر وقت خود کو تازہ رجحانات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور اس عمل میں اپنی اصل پہچان، ذوق اور سکون سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

ماہرِ نفسیات نندیتا کلرا کے مطابق تبدیلی کی یہ رفتار انسانی فطرت سے میل نہیں کھاتی، اسی لیے لوگ اندر سے غیر مطمئن رہنے لگے ہیں، یہ ایسے ہیں جیسے بھوکے ہو کر بار بار جنک فوڈ کھانا، جو وقتی تسکین دیتا ہے مگر سکون چھین لیتا ہے۔

ڈاکٹر راجیو مہتا کا کہنا ہے کہ ٹرینڈز کے پیچھے بھاگنے اور مسلسل اسکرین کے سامنے رہنے سے لوگ تھکن، کم اعتمادی اور تنہائی میں مبتلا ہو رہے ہیں، خاص طور پر نوجوان نسل جو خود کو تلاش کرنے کے مرحلے میں ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی ٹرینڈ کو فالو کرنے سے پہلے خود سے پوچھیں، کیا یہ میرے سکون میں اضافہ کرے گا یا اسے کم کرے گا؟ سوشل میڈیا کو قابو میں رکھیں، مثبت اکاؤنٹس فالو کریں اور غیر ضروری اسکرین ٹائم کم کریں۔

آخر میں یاد رکھیں کہ ٹرینڈز آتے جاتے رہتے ہیں لیکن آپ کا ذہنی سکون اور خوداعتمادی سب سے زیادہ قیمتی ہے، اصل خوبصورتی یہی ہے کہ آپ وہ کریں جو دل سے اچھا لگے، نہ کہ وہ جو سب کر رہے ہوں۔