Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا

Now Reading:

بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ایک نجی بینک میں اُس وقت ہنگامہ مچ گیا جب بینک کے وائی فائی نیٹ ورک کا نام اچانک ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سامنے آنے کے بعد بینک میں موجود شہریوں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔

وشوا ہندو پریشد کے کارکن کی شکایت پر مقدمہ درج

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گووردھن سنگھ نامی شہری جو سخت گیر ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے یوتھ ونگ بجرنگ دل سے وابستہ بتایا جا رہا ہے، نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

شہری کا کہنا تھا کہ بینک کے وائی فائی نیٹ ورک پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے الفاظ دیکھ کر اسے مشتبہ سرگرمی کا شبہ ہوا جس پر اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

Advertisement

بینک کا مؤقف: وائی فائی مرمت کے دوران نام تبدیل ہوا

بینک انتظامیہ نے وضاحت دی کہ وائی فائی نیٹ ورک کی دیکھ بھال کے لیے ایک مقامی ٹیکنیشن کو مرمت کا کام سونپا گیا تھا۔

بینک کے مطابق اسی دوران وائی فائی نیٹ ورک کا نام تبدیل ہوگیا جس کا انہیں بعد میں علم ہوا۔

ٹیکنیشن لاپتہ، پولیس کی تفتیش جاری

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ٹیکنیشن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ بینک سے جاچکا تھا اور اس کا موبائل نمبر بھی بند جا رہا ہے۔

پولیس نے شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ٹیکنیشن کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Advertisement

بھارتی میڈیا میں واقعے کا چرچا

بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات نے اس واقعے کو ’’سائبر شرارت‘‘ اور ’’ملک دشمن نعرے‘‘ کے طور پر پیش کرتے ہوئے رپورٹ کیا گیا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تفتیش کے بعد ہی واضح ہوگا کہ یہ محض تکنیکی شرارت تھی یا دانستہ طور پر کسی مذہبی یا سیاسی اشتعال انگیزی کا حصہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر