Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت  کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا کے ساتھ خصوصی نشست میں حالیہ پاک–افغان کشیدگی، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت متعدد اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

نشست میں بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبا نے شرکت کی۔ گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اور جامع اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا۔

اس موقع پر اساتذہ اور طلبا نے شہداء اور غازیانِ وطن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

Advertisement

وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ پاک فوج وطن سے محبت کا حقیقی استعارہ ہے، جو ہمیشہ محاذِ اول پر رہتی ہے، ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Advertisement

اساتذہ نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن عناصر نوجوانوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لیے سرگرم ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ انہیں درست اور مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں۔

طلبا نے کہا کہ اس نشست نے انہیں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط افواہوں کے مقابلے میں درست معلومات حاصل کرنے کا موقع دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات نے ملکی اور صوبائی حالات سمیت افواجِ پاکستان کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام دور کر دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر