Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک

Now Reading:

امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک

 نیویارک سٹی : امریکا کے شہر نیویارک سٹی میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارش کے دوران دو افراد زیرِ زمین کمروں میں پھنس کر ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریکارڈ توڑ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں، سب وے اسٹیشن اور مکانات زیرِ آب آگئے جبکہ نکاسیٔ آب کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ بروکلین کے فلیٹ بش علاقے میں پیش آیا، جہاں 564 کنگسٹن ایونیو پر ایک شخص اپنے کتے کو بچانے کے لیے زیر زمین کمرے میں واپس گیا لیکن پانی میں پھنس کر جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی رہائشی رینی فلپس نے بتایا، ’’آج کا دن خوفناک تھا، پورا بلاک پانی میں ڈوب گیا۔‘‘

دوسرا واقعہ واشنگٹن ہائٹس، شمالی مین ہیٹن میں پیش آیا، جہاں 43 سالہ خوان کارلوس مونتویا ہرنینڈیز نامی شخص بوائلر روم میں پھنس کر بے ہوش ہو گیا۔

Advertisement

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اس کی لاش برآمد کی، ہرنینڈیز پانچ بچوں کا باپ تھا اور گزشتہ دس سال سے اسی عمارت کے بیسمنٹ میں مقیم تھا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 منٹ کے اندر اندر 1.97 انچ بارش لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ریکارڈ کی گئی، جو 1955 کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ سینٹرل پارک میں بھی 1.80 انچ بارش ریکارڈ ہوئی، جو 1917 کا ریکارڈ توڑ گئی۔

شدید بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی، گاڑیاں پھنس گئیں اور پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر