Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘

Now Reading:

’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط کا شکار ہے، مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔

گلگت بلتستان کے 78ویں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر خان، وزراء، سول و عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گورنر سید مہدی شاہ نے صدر مملکت کو روایتی ٹوپی پہنائی جبکہ صدر آصف علی زرداری نے تقریب میں پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کے عوام کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 1947 میں جی بی کے غیور عوام نے عظیم قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی، میں جنگِ آزادی کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام سے محبت کی ہے، یہ خطہ سیاحت کے لحاظ سے دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے، وہاں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ کشمیر آج بھی بھارتی تسلط کا شکار ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، جس سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں، چین ہمارا مخلص دوست اور اہم شراکت دار ہے، اور سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کر رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صدرِ مملکت کو خوش آمدید کہتا ہوں اور گلگت بلتستان کے عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کلمے کی بنیاد پر گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا اور آج کا دن اُن کی عظیم جدوجہد کو یاد کرنے کا دن ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال، محب وطن اور پُرامن خطہ ہے۔ 2009 میں اسے شناخت ملی اور ہم گزشتہ 78 برسوں سے پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر