Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع

Now Reading:

پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع

پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جس میں متعدد اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث کی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے اور اس دوران کئی اہم قانونی ترامیم اور عوامی مفاد کے بلز پیش کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جس میں متعدد اہم مسائل پر بحث کی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے اور اس میں مختلف محکموں سے متعلق اہم بلز، سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس میں محکمہ اسکول و ہائر ایجوکیشن سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے، جس کے بعد ارکان اسمبلی اہم نوعیت کے مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔

Advertisement

اجلاس میں زیر بحث آنے والے اہم امور میں پانچ موجودہ التواء کار شامل ہوں گے جن پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔

ان کے علاوہ، پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025، پنجاب اینفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز ترمیمی بل اور پنجاب لوکم ہائرنگ بل 2025 بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

منشیات ترمیمی بل 2025 اور پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ترمیمی بل 2025 بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، جنہیں اسمبلی کے سامنے پیش کر کے منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، ارکان اسمبلی اہم نوعیت کے معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، جن میں عوامی مفاد کے امور، حکومتی پالیسیوں کی تنقید اور نئے اقدامات شامل ہوں گے۔

اجلاس میں حکومتی اقدامات اور عوامی مسائل پر بحث کے ساتھ ساتھ قانون سازی کی اہمیت پر بھی زور دیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر مختلف بلز کی منظوری کے لیے ووٹنگ بھی متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر